عقل کی واحد خوبی کیا ہے؟

عقل کی واحد خوبی کیا ہے؟

انسان کو دیگر مخلوقات سے ممتاز کرنے والی سب سے اہم صفت ’’عقل‘‘ ہے۔ لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ عقل کا اصل مقصد اور اس کی سب سے بڑی خوبی کیا ہے؟

عقل کی سب سے بڑی اور واحد خوبی یہ ہے کہ یہ ہمیں چناؤ (چوئس) کی قوت عطا کرتی ہے۔ ہماری زندگی میں ہر لمحہ بے شمار معلومات، راستے اور انتخاب ہمارے سامنے آتے ہیں۔ یہ ہماری عقل ہی ہے جو ہمیں یہ فیصلہ کرنے میں مدد دیتی ہے کہ ہمارے لیے کیا بہتر ہے اور کیا نہیں۔اللہ تعالیٰ نے انسان کو انتخاب کے معاملے میں مکمل آزادی دی ہے۔

اگر آپ اپنی عقل کو استعمال کرتے ہوئے درست راستے کا انتخاب کرتے ہیں، تو کامیابی آپ کے قدم چومتی ہے۔

اس کے برعکس، غلط انتخاب انسان کو ناکامی کی کھائی میں گرا دیتا ہے۔

جس طرح واصف علی واصف ؒ فرماتے ہیں کہ تقدیر وہ لمحہ ہے جس میں آپ فیصلہ کرتے ہیں۔ اب فیصلے کا اختیا ر انسان کے پاس عقل کی حالت میں ہی موجود ہے۔

اس لیے یاد رکھیں کہآپ کے خیالات، آپ کی سوچ اور آپ کے جذبات اپنی جگہ اہمیت رکھتے ہیں، مگرعقل کا اصل امتحان اس وقت ہوتا ہے۔ جب آپ کو بہت سے آپشنز میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو۔ عقل کا درست استعمال ہی وہ کنجی ہے ،جو زندگی کے بند دروازے کھولتی ہے۔اپنی عقل کو فعال رکھیں، اس سے کام لیں اور ہمیشہ بہترین کا انتخاب کریں۔ کیوں کہ آپ کا آج کا ایک درست انتخاب، آپ کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔

Leave a Comment